سعودی قطری رابطہ کونسل کا اجلاس، کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی قطری رابطہ کونسل کے منگل کو دوحہ میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق سعودی قطری رابطہ کونسل کے اجلاس کی صدارت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے مشترکہ طور پر کی۔

امیر قطر نے اجلاس کا آغاز سعودی ولی عہد کے حق میں خیر مقدمی کلمات سے کیا جس پر شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس کے شرکا نے دونوں برادر ملکوں کے تعلقات کی مختلف شکلوں اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

علاقائی و بین الاقوامی حالات اور ان سے متعلق کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

سعودی عرب کی جانب سے اجلاس میں وزرائے توانائی، کھیل، دفاع، خارجہ، ثقافت، تجارت، سرمایہ کاری، خزانہ، اقتصاد اور اطلاعات کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

قطر کی جانب سے نائب امیر شیخ عبداللہ بن حمد آل ثانی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے علاوہ دفاع، داخلہ، خزانہ، کھیلوں، توانائی، تجارت، ثقافت کے وزرا اور متعدد اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں