ایرانی پاسداران انقلاب نے تیل سمگل کرنے والے دو جہاز پکڑ لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی پاسدران انقلاب نے سمندر سے ایسے دو بحری جہازوں کو پکڑ لیا ہے جو تیل سمگل کر رہے تھے۔ یہ کارروائی پاسداران کے زیر کمان بحریہ نے کی ہے۔

ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بدھ کے روز تیل سمگل کرنے والے دو جہازوں کے ساتھ عملے کے34 غیر ملکی ارکان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایران جس پر کئی قسم کی پابندیاں چل رہی ہیں اور اس کا تیل اس وجہ سے بہت سبسڈائزڈ ہے، تیل کے سمگلروں کے لیے سستا ہونے کی وجہ سے بہت اہم ہے۔

مزید یہ کہ ایرانی کرنسی کی قدر بہت گر جانے کی وجہ سے بھی ایران سے تیل بہت سستا خرید کر باہر مہنگا بیچ دیا جاتا ہے۔

اس لیے ایران کو زمینی اور سمندری دونوں راستوں سے اپنے پڑوسی ملکوں میں تیل کی سمگلنگ روکنے کا ایک چیلنج درپیش رہتا ہے۔ تیل کی سمگلنگ خلیجی ملکوں میں صارفین کے لیے بھی کی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں