درعیہ میں سیاحتی سیزن، دنیا بھر سے دس لاکھ سیاحوں کی آمد کی توقعات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے تاریخی اور سیاحتی مقام ’درعیہ‘ میں ٹورزم کے فروغ دینے والی درعیہ کمپنی نے درعیہ سیزن 2023/2024 کے تیسرے ایڈیشن کی سرگرمیوں اور کیلنڈرکا اجراء کیا ہے۔ یہ سیزن 12 دسمبر سے شروع ہونے والا ہے۔ درعیہ کمپنی گروپ کے ’سی ای او‘ جیری انزیریلوی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اس سال درعیہ سیزن میراث کا جشن منائے گا۔ توقع ہے کہ اس سال درعیہ سیزن میں سیر وتفریح کے لیے دنیا بھر سے دس لاکھ سیاح آئیں گے۔

اس سال کے درعیہ سیزن کی شناخت ایک سعودی ثقافتی کیلنڈر سے ہے جو مملکت، اس کے قدیم ورثے اور بھرپور ثقافت کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔

درعیہ سیزن میں اس سال بہت سے حیرت انگیز اور معیاری تجربات شامل ہیں جو مملکت کے اندر اور باہر سے درعیہ سیزن میں آنے والوں کے لیے ثقافتی تجسس، اس کی خوبصورتی، فطرت اور غیر معمولی تاریخ اور درعیہ کے تاریخی مقامات البوجیری ویو، تاریخی الطریف کالونی کی بحالی شامل ہے جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہیں۔

الدرعیہ
الدرعیہ

سیزن کی سرگرمیاں تیز موسیقی کی دھنوں کے ساتھ شروع ہوں گی۔ ثقافتی کنسرٹس کی ایک ممتاز سیریز جس میں موسیقی کے شائقین کو لائیو پرفارمنس سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

سیزن میں Escape Room ثقافتی تفریحی تجربہ شامل ہے، جو دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ شرکت کے ذریعے سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔ سیزن میں سعودی عرب کےروایتی اور جدید پکوانوں سےلطف اندوز ہونے کا بھی موقع فراہم کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں