سعودی عرب میں "بشت الحساوی" تہوار منانے کی تیاریاں عروج پر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے تاریخی علاقے الاحساء کے تاریخی ابراہیم محل کے وسط میں مملکت کے ثقافتی ورثے کے سب سے اہم عناصر میں سے ایک "بشت الحساوی" تہوار منایا جا رہا ہے جس میں بہت سی سرگرمیاں شامل ہیں۔ ان میں بشت سازی کے فنون کے تاریخی ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتی ہیں اور الاحساء میں اس کی دست کاری کی روایت کو زندہ کیا جا رہا ہے۔

یہ تہوارجو کہ ہیریٹیج اتھارٹی کی جانب سے 14 سے 22 دسمبر کے دوران منایا جا رہا ہے وزارت ثقافت کی جانب سے مخصوص سعودی ثقافتی عناصر کو منانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس ثقافتی ورثے میں بشت بننا بھی شامل ہے۔ اسے سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحساء کی تاریخی دستکاری سمجھا جاتا ہے جس کا کلچر قدیم زمانے سے نسل در نسل منتقل ہوتا رہا ہے۔

مشرقی صوبے کے امیر شہزادہ سعود بن نائف نے دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے وسیع سامعین کی موجودگی میں تہوار کی سرگرمیوں کا افتتاح کیا ہے۔

ہیریٹیج اتھارٹی نے زور دے کر کہا اس میلے میں بہت سی سرگرمیاں شامل ہیں، جن میں سعودی بشت کی نمائش، دستکاری کے لیے ایک خصوصی علاقہ، میلے میں آنے والے مہمان بشت بنانے کے لیے خصوصی لائیو ورکشاپس میں بھی شرکت کر سکیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں