فلسطین اسرائیل تنازع

اسرائیلی فوج نے حماس کمانڈر یحییٰ سنوار کے گھر کا بھی محاصرہ کر لیا: نیتن یاہو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام میں حماس کے کمانڈر یحییٰ سنوار کے گھر کے اسرائیلی محاصرے کی اطلاع دیتے ہوئے اسے فوج کی ایک بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا ہے۔

یاہو نے بدھ کے روز جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا 'میں نے ایک روز قبل اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں کہیں بھی پہنچ سکتی ہے۔ یہ بات آج پوری کر دکھائی ہے۔ اسرائیلی فوج یحییٰ سنوار کمانڈر حماس کے گھر کو گھیرے میں لے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ' ہو سکتا ہے یحیی سنوار کا گھر کوئی بڑا قلعہ نہ ہو اور یہ بھی ممکن ہے وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو جائے مگر اب زیادہ وقت نہیں لگے گا ہم اسے پکڑ کر ہی رہیں گے۔ '

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں