فلسطین اسرائیل تنازع

جنوبی غزہ میں حالات ناقابل بیان حد تک خراب، مغربی کنارے میں بھی کشیدگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

غزہ میں صرف چند دنوں تک جاری رہنے والی انسانی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے مغربی کنارے میں چھاپوں اور گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی کو مشکل ترین حالات کا سامنا ہے۔

ابتر حالات

جنوبی غزہ میں اسرائیل کے وسیع فضائی اور زمینی حملے نے دسیوں ہزار فلسطینیوں کی نقل مکانی کے ساتھ انسانی صورت حال کو مزید بگاڑ دیا ہے۔

لڑائی نے کھانے پینے کی اشیاء کی تقسیم کو بھی روک دیا، جب کہ انخلاء کے نئے احکامات کی وجہ سے رہائشیوں کا ہجوم تنگ جگہوں پر جمع ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے دوسرے بڑے شہر خان یونس میں داخل ہو کر وہاں دوبارہ فوجی آپریشن کیا جس سے نقل مکانی کرنے والوں کے مصائب میں اضافہ ہوا۔

درایں اثناء اقوام متحدہ نے شدید لڑائی کی وجہ سے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں محدود انسانی امداد پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مین فائبر آپٹک لائنوں میں خلل کی وجہ سے تمام مواصلاتی خدمات معطل ہوچکی ہیں۔

’یو این‘ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غزہ میں اقوام متحدہ کا جھنڈا لہرانے والے بھی محفوظ مقامات نہیں ہیں۔

مغربی کنارا ابل رہا ہے

مغربی کنارے میں حالات بہتر نہیں ہو رہے ہیں۔ آج جمعرات کو اسرائیلی فوج نے رام اللہ شہر سمیت کئی علاقوں میں دراندازی کی اور گھر گھر تلاشی کی مہم چلائی۔

الاقصیٰ بریگیڈز نے مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے پناہ گزین کیمپ میں ایک طوفانی کارروائی کے دوران جھڑپوں میں دو اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کر دیا ہے۔

گذشتہ رات اسرائیلی فورسز نے طولکرم کے جنوب میں واقع فرعون قصبے میں مقیم غزہ کے متعدد کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا۔ خبر رساں ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فورسز نے قصبے کے مشرقی محلے میں ایک رہائشی عمارت پر چھاپہ مارا اور یہ گرفتاریاں کیں۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے رات کو طولکرم شہر پر اس کی مغربی جانب سے حملہ کیا۔ اس کارروائی میں فوجی گاڑیوں اور بلڈوزروں کو استعمال کیا گیا۔

اسرائیلی فورسز کی بڑی تعداد شہید ثابت سرکاری ہسپتال کے اطراف میں تعینات کی گئی تھی جس نے ہسپتال میں سخت محاصرہ کر رکھا تھا۔ قابض فوج نے ایمبولینسوں اور طبی ٹیموں کو بھی ہسپتال کے قریب جانے سے روک دیا۔

فورسز نے الخلیل کے جنوبی علاقے میں بھی متعدد گھروں اور دکانوں پر چھاپے مارے، نگرانی کرنے والے کیمروں کی ریکارڈنگ قبضے میں لے لی، شہریوں کی نقل و حرکت کو روکا اوران کی گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی۔

جنین میں اسرائیلی فورسز نے کل شام شہر کے شمال مشرق میں رابا کے گاؤں سے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں