فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ کے بے گھر فلسطینیوں کو رفح کی طرف دھکیلا جانے لگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

فلسطینی بظاہر خوف کی وجہ سے غزہ چھوڑ کر خود رفح میں گھس رہے ہیں ۔ مگر جتنی بڑی تعداد میں یہ فلسطینی رفح میں داخل ہونے دیے گئے ہیں اس سے صاف لگ رہا ہے کہ انہیں رفح کی جانب دھکیلنے کی کوشش شروع ہو چکی ہے۔

اقوام متحدہ نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ اب تک ہزاروں فلسطینی رفح میں' گھس ' چکے ہیں۔ یہ اسرائیلی بمباری کے خوف سے مصری راہداری رفح پہنچے ہیں۔' تاہم یہ لوگ کہتے ہیں کہ انہیں رفح کی طرف دھکیلا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے ' رفح یعنی مصری علاقے میں پہنچنے والے فلسطینیوں کی بڑی تعداد خیموں کی کمی کے باوجود اِدھر اُدھر سو رہی تھی۔ ان لوگوں میں سے صرف چند سو کو ہی اقوام متحدہ نے خیمے دیے ہیں۔' گویا بے گھری کے باعث نقل مکانی کرتے ہوئے یہ لوگ تھکن سے نڈھال تھے۔

یہ صورت حال خان یوس اور اس کے ارد گرد کے لوگوں کو اسرائیلی فوج کی طرف سے علاقہ چھوڑ کر نکل جانے کے احکامت کے بعد سامنے آ رہی ہے۔ رفح شہر، خان یونس سے 13 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

لاکھوں فلسطینی غزہ میں پہلے ہی بے گھری اور نقل مکانی کا شکار ہو چکے ہیں۔ اب یہ سلسلہ جنوبی غزہ میں بھی شروع ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے اسرائیلی فوج شمالی غزہ سے فلسطینیوں کو جنوبی غزہ جانے کا کہہ رہی تھی اب جنوبی غزہ میں بھی بمباری کا سلسلہ کئی دنوں سے جاری ہے۔ نتیجتاً بے گھر فلسطینی مصر کی طرف بھی بڑھنے لگے ہیں۔ رفح اسی سبب پہنچے ہیں۔

45 سالہ فلسطینی سمیر ابو علی نے کہا ' اب غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی ہے۔ یہ کل رفح میں بھی ہمارا پیچھا کرتے ہوئے ہمیں مارنے پہنچیں گے۔ یہ اسرائیلی ایک اور نکبہ چاہتے ہیں۔ اب رفح سے آگے میرے لیے کوئی منزل نہیں ہے۔ '

واضح رہے نکبہ 1948 میں درپیش ہوئی تھی جب فلسطینیوں کی بہت بڑی نقل مکانی ہوئی تھی اور ہر طرف یہودی دہشت گرد تنظیموں ہگانہ ، لیہہ وغیرہ نے تباہی و قتل و غارتگری کی تھی۔ وہ یہودی تنظیمیں بعد ازاں اسرائیلی فوج میں تبدیل کر دی گئی تھیں۔

غزہ کی ایک بے گھر کی گئی فلسطینی خاتون زینب نے کہا ' اسرائیل اب ہمیں رفح کی طرف دھکیل رہا ہے ، بعد ازاں یہاں بھی حملہ آور ہو گا،' اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق اب تک 80 فیصد لوگ غزہ میں بے گھر ہو چکے ہیں اور یہ نقل مکانی کر چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں