ہم نے لبنان کے اندر حزب اللہ کے خلاف حملہ کیا ہے: اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

آج جمعرات کو اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر بمباری کا تبادلہ ہوا ہے۔

تاہم حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان لڑائی کا سلسلہ سات اکتوبر سے جاری ہے اور یہ جھڑپیں روز کا معمول ہیں۔

"براہ راست نشانہ"

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے آج صبح لبنان کی سرحد کے قریب اسرائیلی مقامات المرج اور حرج رمیم کو حملوں نشانہ بنایا جس میں دشمن کو براہ راست نقصان پہنچایا گیا۔

لبنان کے اندر اہداف پر حملے

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے لبنان سے اسرائیل کی جانب داغے جانے والے متعدد میزائلوں کی نگرانی کی اور حملے کے ذرائع کا جواب دیا۔

فوج نے ایک بیان میں مزید کہا کہ لبنانی سرزمین پر حزب اللہ کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس میں حزب اللہ کےبنیادی ڈھانچے، لانچنگ سائٹس اور فوجی مقامات کو نقصان پہنچایا گیا۔

اس سے قبل آج اسرائیلی فوج نے کہا کہ لبنان کی سرحد کے قریب شمالی اسرائیل میں واقع مارگیلیوٹ قصبے میں خطرے کے سائرن بجے۔

مقبول خبریں اہم خبریں