فلسطین اسرائیل تنازع

اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ، 6 فلسطینی شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز مغربی کنارے کے علاقے طوباس میں کارروائی کر کے چھ فلسطینی شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے یہ تازہ کارروائی مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی حصے میں ایک پناہ گزین کیمپ میں کی گئی ہے۔

وزارت صحت نے اس سے قبل پانچ فلسطینیوں کے شہید ہونے کی اطلاع دی تھی، تاہم وزارت صحت نے ان مقتول فلسطینی کے نام نہیں بتائے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے طوباس میں الفارا نامی پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا تھا۔ اسرائیلی حکومت یا فوج نے بھی اس بارے میں ابھی کوئی بیان یا تبصرہ جاری نہیں کیا ہے۔

البتہ معلوم ہوا ہے کہ مغربی کنارا جہاں اسرائیلی آباد کاروں اور فوج دونوں کی کارروائیاں چلتی رہتی ہیں۔فلسطینی کی سرکاری نیوز ایجنسی 'وفا ' کے مطابق جمعہ کے روز فوج پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا اور فوراً فائرنگ اور ہینڈ گرینڈز کا استعمال شروع کر دی۔ جس کے بعد فوج کا فلسطینیوں کے ساتھ تصادم شروع ہو گیا۔

مغربی کنارے میں سات اکتوبر سے فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں میں شدت آگئی ہے، سات اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں 263 فلسطینی شہید کر دیے گئے ہیں جبکہ پچھلے پورے ایک سال کے دوران 235 فلسطینی شہید کیے گئے تھے۔

ادھر غزہ میں سات اکتوبر سے اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں اب تک 17200 سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے بڑی تعداد میں بچوں اور فلسطینی عورتوں کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں