سعودی عرب میں نوجوان پر تشدد کرنے اور ویڈیو بنانے پر پانچ افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں پولیس نے ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اس کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے الزام میں پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں سماجی کارکنوں نے نوجوان پر تشدد کرنے اور اس کی ویڈیو بنانے والے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی اپیل کی ہے۔

پولیس نے ویڈیو منظرعام پرآنے کے بعد ملزمان کی شناخت شروع کی۔ قانون نافذ کرنے والےاداروں نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دمام شہر میں پیش آیا جہاں پانچ افراد نے ایک نوجوان کو سڑک پر مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔ کیس پبلک پراسکیوٹر کو منتقل کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں