اسرائیلی فوجی کی ایک نئی تمسخر آمیز ویڈیو نے سوشل میڈیا پرطوفان برپا کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ کی پٹی پر فوج کشی کے دوران اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں کی توہین اوران کا مذاق اڑائے جانے کی کئی ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں۔

اس حوالے سے ایک تازہ ویڈیو میں غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی کو بچوں کے کھلوںوں کی ایک دکان میں قہقے لگاتے اور تمسخر اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی فوجی کی طنز سے بھرپور یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے دوسری طرف غزہ کی پٹی میں قیامت برپا ہے اور لاشیں اٹھانے والا کوئی نہیں۔

اسرائیلی فوجی اہلکار کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کردیا ہے۔ اس پر آنے والے تبصروں میں اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اشتعال انگیز قرار دی گئی تازہ ترین ویڈیوز ایک اسرائیلی فوجی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں کھلونوں کی دکان پر دھاوا بولتا نظر آیا۔

کھلونوں کی دکان فتح کرنے والے اسرائیلی فوجی کو ہنستے اور فلسطینیوں کا مذاق اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس نے دکان کے اندر الماری میں پڑے کھلونوں کو اٹھا کر پھینکنا شروع کر دیا اور ساتھ ہی فلسطینیوں کی بے بسی کا مذاق اڑاتا رہا۔

دوسری جانب ایکس پلیٹ فارم پر صارفین کی بڑی تعداد نے اسرائیلی فوجی اہلکار کے اس رویے کو مضحکہ خیز اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں