جبیل میں ٹریفک حادثے میں اسکول کی چار طالبات اور ڈرائیور جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے علاقے الجبیل میں چند روز قبل پیش آنے والے ایک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا نوجوان ڈرائیور ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

سعودی عرب کے علاقے الجبیل میں اسکول کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں ڈرائیور اور چار طالبات کی ناگہانی موت پرعلاقے میں صدمے اور سوگ کی فضا ہے۔

گاڑی کے ڈرائیور نوجوان کے والد محمد ابراہیم المطوع نے درد بھرے لہجے میں اپنے بیٹے اور چار طالبات کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔ یہ خوفناک ٹریفک حادثہ جبیل انڈسٹریل ایریا میں پیش آیا جس میں چار طالبات جاں بحق ہو گئیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درد سے بھرے دل کے ساتھ میں مشکل حالات سے گذر رہا ہوں کیونکہ میں نے اپنی بیٹی ایمان کے بعد بیٹے محمد کو بھی کھو دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد کے دماغ میں شدید چوٹ آئی تھی۔ میں پرامید تھا کہ دردناک اور ہولناک حادثے سے بچ جائے گا مگر میری امید اس کی موت کے ساتھ ہی ختم ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں کی پرورش مذہب اور اخلاق پر کی۔ محمد بہترین بیٹا تھا۔ اس نے یونیورسٹی میں ٹیکنیکل سپورٹ کے شعبے میں تعلیم حاصل کی اور بہترین طالب علم تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں