"سعودی عرب" میں پہلے رضاکارانہ ورچوئل اسکول کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کل ہفتے کو سعودی عرب کی مشرقی گورنری نے مملکت میں پہلے ورچوئل رضاکار اسکول کے افتتاح کا مشاہدہ کیا، جس میں یتیموں اور اس کی خدمات سے مستفید ہونے والے خاندانوں کے بچوں کو تعلیم دی جائے گی۔

اس حوالے سے ایک تقریب البر سوسائٹی کے بین الاقوامی یوم رضاکاری کے موقعے پر منعقد کی گئی جس میں البرتنظیم کے جنرل سیکرٹری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

مشرقی گورنری میں البر سوسائٹی میں رضاکارانہ کام کے جنرل سپروائزر فیصل المسند نے معاشرے کے مستحق افراد پرتوجہ مرکوز کرنے اور ورچوئل رضاکار اسکول کے ذریعے ان کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ خاندان کے افراد کو مسلسل تعلیم اور کھلے پیشہ ورانہ علمی ماحول میں آگے بڑھ سکیں۔

المسند نے نشاندہی کی کہ اسکول کے قیام کا مقصد چوتھی سے چھٹی جماعت تک کے خاندانوں سے مستفید ہونے والے طلباء کو ریاضی اور انگریزی زبان میں تقویت دینا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں