فلسطین اسرائیل تنازع

اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے کے کئی قصبوں پر دھاوا، فلسطینیوں سے جھڑپیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح سویرے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کئی قصبوں پر دھاوا بول دیا۔

نیوز ایجنسی نے کہا کہ جنین کے جنوب مغرب میں واقع قصبے یعبد پر فوج کی بھاری نفری نے دھاوا بول دیا جس کے بعد ان کے اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا تاہم اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

عرب عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے بیرزیت، مغرب میں واقع گاؤں شعبہ اور رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع قصبے دیر ابو مشعل پر دھاوا بول دیا۔

مغربی کنارے کے شمالی علاقے نابلس میں گھروں فائرنگ کے دوران ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل گورنری میں حلحول اور بیت ہوا کے قصبوں پر دھاوا بول دیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ححلول اور بیت ھوا میں فلسطینی گاڑیوں کو روکا، ان کی تلاشی لی اور ان میں سے متعدد کو ضبط کرلیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں