اسرائیل کو لبنان کے ساتھ سرحد پر فرانسیسی امریکی نگرانی کی ضرورت ہے: ذرائع

اسرائیل لبنان کے ساتھ سرحد پر موجودہ حقیقت کو تبدیل کرنا چاہتا ہے: گانٹس کی بلنکن سے گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

العربیہ ٹی وی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے لبنان کی صورت حال کے حوالے سے بین الاقوامی ثالثوں کو اپنے حالات سے آگاہ کر دیا ہے اور اس تناظر میں اسرائیل اور عالمی ثالثوں کے درمیان جلد ایک معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ حزب اللہ لبنانی فوج اور فرانسیسی افواج کے ساتھ جنوبی لبنان میں خاص طور پر دریائے لیطانی کے جنوب میں کچھ مشترکہ مانیٹرنگ سائٹس کو برقرار رکھے گی۔

اسرائیل نے لبنانی فوج کو لبنان کے ساتھ سرحد پر ہر جگہ تعینات کرنے اور بین الاقوامی افواج کے فریم ورک کے اندر فرانسیسی افواج کے اس کے ساتھ موجود رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسرائیل نے دریائے لیطانی کے جنوب میں واقع علاقے میں لبنانی فوج کے لیے ہتھیاروں کو محدود کرنے کی ضرورت کا بھی کہا ۔ بین الاقوامی ثالثوں کے مطابق امریکی گارنٹی ہے کہ اسرائیل جنوبی لبنان پر کوئی کارروائی یا حملہ نہیں کرے گا۔ یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ امریکی افواج کو سرحد کے اسرائیلی جانب تعینات کیا جائے۔

اسی سیاق و سباق میں اسرائیلی حکومت کے ایک رکن بینی گانٹس نے امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے فون پر گفتگو میں کہا کہ اسرائیل لبنان کے ساتھ سرحد پر موجودہ حقیقت کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ گانٹس نے مزید کہا کہ دباؤ لبنانی حکومت پر ڈالا جائے کہ وہ ایران کی حمایت سے حزب اللہ کے حملوں کو روکے اور اسے سرحد سے دور رکھے۔

یہ پیش رفت اسرائیل کے ساتھ لبنانی سرحد پر تشدد میں اضافے کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان دو ماہ قبل غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ یاد رہے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان 2006 کی جنگ کے بعد سے یہ بدترین لڑائی ہے۔ جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج (UNIFIL) نے کل ایک بیان میں کہا تھا کہ فیصلے میں غلطی کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔ یہ صورت حال وسیع تر تنازعے کا باعث بن سکتی ہے۔

لبنان کی اسرائیل سے ملحق سرحد پر جھڑپوں کے نتیجے میں لبنان میں 120 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ان میں حزب اللہ کے 85 جنگجو اور 16 عام شہری شامل تھے۔ اسرائیل میں سات فوجی اور چار عام شہری مارے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں