مصر میں احرام پہن کر پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کا عجیب واقعہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصرمیں ہونے والے صدارتی انتخابات میں الیکشن کے روز عجیب عجیب واقعات دیکھنے کو ملے مگر ایک واقعے نے عوامی حلقوں میں ایک تنازع کو جنم دیا ہے۔

مصری ذرائع ابلاغ نے صدارتی الیکشن کے دوران کئی ایسے خلاف معمول واقعات ریکارڈ کیے جنہوں نے الیکشن کے عمل کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

سوشل میڈیا سائٹس مصر کے صدارتی انتخابات کی مزاحیہ واقعات کے مناظر وائرل ہو رہے ہیں۔ ان واقعات میں ایک شہری کا گدھے کی پیٹھ پر پولنگ سٹیشن جانے کا منظر، پولنگ سٹیشن پر ایک خاتون کو دردِ زہ کا سامنا ہے اور ایک دولہا اپنی شادی شدہ زندگی کا آغاز پولنگ سے کررہا ہے۔اس نے اپنی دلہن کے ساتھ صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالا۔

احرام پہن کر ووٹ ڈالنے والے ووٹر

ان انتخابات میں نئی بات یہ ہے کہ ایک پولنگ اسٹیشن کے اندر احرام پہنے ایک مصری نوجوان کی تصویروسیع پیمانے پر گردش کررہی ہے۔

مصری میڈیا کے مطابق احرام میں نظر آنے والا ووٹر قاہرہ ایئرپورٹ پر ارائیولزلاؤنچ کے اندر اپنا ووٹ کاسٹ کر رہا تھا۔ اس نے عمرہ کے لیے روانہ ہونا تھا مگر عمرہ کے لیے سعودی عرب روانہ ہونے سے قبل اس نے ہوائی اڈے پر ووٹ کاسٹ کیا۔

ایک اور ووٹر کو قاہرہ کے مشرق میں احرام میں ایک پولنگ اسٹیشن پردیکھا گیا۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا احرام پہنا یہ ووٹر ابھی عمرہ کرنے جا رہا تھا یا واپس آ رہا تھا۔

خیال رہے کہ آج منگل کو تقریباً 11,000 ذیلی اسٹیشنوں پرمسلسل تیسرے دن صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالے گئے۔

الیکشن کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ پولنگ میں اب تک ٹرن آؤٹ تقریبا 45 فیصد ریکارڈ کای گیا ہے۔ موجودہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نمایاں ترین صدارتی امیدوار ہیں اور ان کی کامیابی کے زیادہ امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں