ریاض میں نئے امریکی سفارت خانے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکہ نے سعودی عرب میں اپنے سفارت خانے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ساڑھے ستائیس ایکڑ پر پھیلی سفارت خانے کی نئی عمارت کو خطے کے فن تعمیر کا بھی رنگ نمایاں ہو گا۔

نئے سفارت خانے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں امریکی نائب وزیر خارجہ اور انچارج عرب امور ڈینئیل بینائم نے شرکت کی جبکہ سعودی نمائندگی نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی نے کی۔ اس موقع پر امریکی سفیر میکائل رتنے بھی موجود تھے۔

امریکی سفیر نے کہا سفارت خانے کی نئی عمارت امریکہ سعودی تعلقات اور شراکت میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہو گی۔

خیال رہے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان عرب اور مسلم وزرائے خارجہ کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے امریکی دورہ کر کے لوٹے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ نے سعودی ذمہ دار الخریجی کے ساتھ ملاقات کی ہے اور طرفہ معاہدات اور تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوں نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا ذکر کیا، خیال رہے امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات 80 برسوں پر محیط ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں