فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ میں جنگ سے مزید نقل مکانی کا خدشہ ہے: یواین رفیوجی چیف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کی وجہ سے مزید شہری بے گھر ہوں گے اور وسیع پیمانے پر مزید نقل مکانیوں کو خدشہ ہو گا۔ وہ جنیوا میں خطاب کر رہے تھے، جہاں سیاستدان اور امدادی کارکن بدھ کے روز اکٹھے تھے۔

انہوں نے بتایا اس وقت دنیا میں 114 ملین شہری بے گھر ہو کر در بدر ہیں ۔ ان میں سے 40 ملین لوگ درجنوں جنگوں کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں۔ ایک بڑی تعداد یوکرین اور سوڈان کے شہریوں کی ہے ۔

پناہ گزینوں کے شعبے کے سربراہ فلیپو گرینڈی نے ہر چار سال بعد جنیوا میں ہونے والی تقریب کہا 'اس وقت غزہ میں بھی بڑی تباہی جاری ہے لیکن ابھی تک سلامتی کونسل جنگ بندی کروانے میں ناکام ہے۔'

انہوں نے غزہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہم دیکھ رہے ہیں ابھی مزید ہلاکتیں ہوں گی اور مزید شہریوں کو نقل مکانی کرنا پڑے گا۔ اس لیے بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ ان بحران میں پھنسے فلسطینیوں کو نہ بلائے۔ '

فلیپو گرینڈی نے کہا عالمی برادری کو چاہیے کہ اوہ غزہ پر اپنی پوری توجہ رکھے ، اس سے اپنی نظریں نہ ہٹائے۔

اس موقع پر انہوں نے نقل مکانی کرنے ، بے گھر اور مصائب میں مبتلا ہونے والے کروڑوں لوگوں کے لیے فنڈنگ کے بارے میں غیر یقینی صورت حال پر تشویش ظاہر کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں