ناقابل یقین مناظر: بیروت ایئرپورٹ بارش کے پانی میں ڈوب گیا!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

منگل کو لبنان کے دارالحکومت میں ہونے والی موسلادھار بارش کی لہر سے ملک کا واحد بین الاقوامی ہوائی اڈہ طوفانی بارش اور پانی کے ریلوں میں ڈوب گیا۔

ہوائی اڈے کی عمارت کے سامنے جمع ہونے والا بارش کا پانی اس میں داخل ہو گیا اور اس کے ہال بھر گئے جس سے مسافروں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا ہو گئی۔

اس واقعے پر عوامی اور سیاسی حلقوں کی طرف سےانتظامیہ اور حکومت پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

ناقدین نے غفلت برتنے پر تنقید کرتے ہوئے لاپرواہی کو شرمناک قرار دیا۔ جب کہ دوسری جانب ہوائی اڈے کے پانی میں ڈوبےمیں ڈوبنے کے مناظر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئے۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیروت ہوائی اڈے پر بارش کے پانی کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں