کرنل سمیت 10 اسرائیلی فوجی غزہ میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج کو غزہ میں زمین پر اتاری گئی جنگ کے دوران منگل کے روز ایک کرنل سمیت 10 فوجیوں کی ہلاکت کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم ان فوجی ہلاکتوں کے بارے میں اسرائیلی فوج نے اعلان ایک روز بعد بدھ کو کیا ہے۔

واضح رہے ان دنوں اسرائیلی فوج بمباری کے علاوہ امریکی ساختہ مرکاوا ٹینکوں کے ساتھ غزہ پر حملہ آور ہے۔ ان ٹینکوں کی مدد سے ہی اس نے غزہ کے اندر گنجان ترین آبادیوں کو اپنی جنگی کارروائیوں کا نشانہ بنا کر گھر مسمار کرنے کے علاوہ فلسطینیوں کو بے گھرکر رہی ہے۔

اہم منگل کے روز فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے ساتھ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کو حالیہ دنوں کے دوران مقابلتاً زیادہ بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ اسرائیلی فوجی ترجمان نے غزہ کے اس علاقے کو ظاہر نہیں کیا ہے یہ خوفناک جھڑپ کس علاقے میں ہوئی ہے۔

فوج کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ فوجی کرنل کا تعلق گولانی انفنٹری بریگیڈ سے تھا اور یہ اگلے محاذ پر لڑنے والی بریگیڈ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں