فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ میں الشجاعیہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کو لگنےوالی ’کاری ضرب‘ کی تفصیلات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

غزہ کی پٹی میں ماہ سے جاری اسرائیلی جنگ کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے سات اکتوبرکے بعد اسرائیلی فوج کوایک دن میں دوسرا بڑا جانی نقصان پہنچایا ہے۔

اسرائیلی عسکری، سیاسی اورعوامی حلقوں میں اس حملے پر بحث جاری ہے جس میں ایک درجن کے قریب اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

ایک اسرائیلی اخبار نے بتایا ہے کہ کس طرح اسرائیلی فوج میں گولانی بریگیڈ کو "تکلیف دہ دھچکے" کا نشانہ بنایا گیا جب وہ منگل کے روز غزہ کی پٹی کے مشرق میں واقع الشجاعیہ محلے میں "القسام" بریگیڈ کی گوریلا کارروائی کا شکار ہوا۔ ابتدائی طور پر اس حملے میں نو اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا گیا جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ یہ جھڑپ اڑھائی گھنٹے تک جاری ہی۔

اخباری نے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گولانی بریگیڈ کے کمانڈر کرنل یائر بلے نے اس واقعے کے بعد اپنے سپاہیوں سے خطاب کیا اور کہا کہ "حملہ تکلیف دہ تھا۔ ہم نے اچھے دوستوں، جنگجوؤں اور لیڈروں کو کھو دیا‘‘۔

دریں اثنا اسرائیلی چیف آف اسٹاف ہرزی ہلیوی نے گھات لگا کر حملہ کو اسرائیلی فوجیوں کو جال میں پھنسانے کی کارروائی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک "مشکل اور خطرناک" آپریشن تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس واقعے کو "مشکل اور ظالمانہ" قرار دیتے ہوئے اس کا سخت جواب دینے کا عہد کیا۔

گولانی فوجیوں پر منگل کو 4:30 پرگھات لگا کر کیے گئے حملے کے بارے میں عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ کا خلاصہ جاری کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس حملے کا آغاز "669 ٹیکٹیکل ریسکیو یونٹ" کے ایک گروپ کے ایک صحن میں 3 ملحقہ عمارتوں کے کمپلیکس میں داخل ہونے سے ہوا۔ ایک عمارت کے اندر تھے جب ان کے پاس ایک اینٹی پرسنل بم دھماکہ ہوا۔ ساتھ ہی اس کے سپاہیوں پر ایم-16 رائفلوں اور دستی بموں سے حماس کے جنگجوؤں کی طرف سے حملہ کیا گیا، اس کے چار ارکان براہ راست زخمی ہوئے، اور ایک افسر سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

زخمیوں کو نکالنے کے آپریشن کے دوران حماس کے جنگجو نےدوبارہ فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد پھینکا۔ ریسکیو فورس کو پہلے گروپ کے فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاع ملی۔ فوج کی 13ویں بٹالین کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ٹومر گرین برگ کی قیادت میں ایک فورس نے حملہ کیا۔ گولانی بریگیڈ کے دوسرے گروپ پر3 مزید تین بموں سے حملہ کیا گیا جس سے 15 دیگر افسران اور فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فضائیہ جنگجوؤں کے سرنگوں میں ہونے کی وجہ سے بروقت کارروائی کرنے میں ناکام رہی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں