فلسطین اسرائیل تنازع

مغربی کنارا: جنین پناہ گزین کیمپ میں مزید تین فلسطینی شہری شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مغربی کنارے میں صبح سویرے فوجی کارروائی کے دوران تین فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا ہے۔ یہ تینوں ہلاکتیں منگل کے روز سے جنین پناہ گزین کیمپ فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔

جمعرات کی صبح ایک وہ فلسطینی جانبر نہ ہو سکا جبکہ دو فلسطینیوں کی شہادت راک کے وقت کی گئی فوجی کارروائی کے دوران ہوئی ہے۔

منگل کے روز سے شروع ہونے والی ان فوج کارروائیوں میں اب تک مجموعی طور پر 11 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ سات اکتوبر سے اب تک 275 سے زائد فلسطینی اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔

مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں اور اسرائیلی فوجیوں کی کارروائیوں پر امریکہ اور یورپ کو بھی تشویش ہو نے لگی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی سڑکوں کے نیچے چھپائے ہوئے دھماکہ خیز مواد کو تلاش کر رہے تھے جو مبینہ طور پر اسرائیلی فوج کو نشانہ بنانے کے لیے چھپایا گیا تھا۔

لیکن یہ بارود ملا یا نہیں اس بارے میں بیان میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ اس مبینہ خطرناک دھماکہ خیز بارود سے کتنے اسرائیلی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں