فلسطین اسرائیل تنازع

وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی امور کے مشیر جیک سلیوان آج اسرائیل پہنچیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اسرائیل اور حماس کی تیسرے ماہ میں داخل ہو چکی جنگ کے اس اہم مرحلے پر جب امریکہ اپنی ساکھ بنانے اور اسرائیل کی جان چھڑانے کے لیے جنگ کو ایک اچھے موڑ پر ختم کرنا اہم سجھنے لگا ہے، وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان دو دن کے لیے اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔

جیک سلیوان جمعرات اور جمعہ کے روز اسرائیل میں اس کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مشاورتی تبادلہ خیال کریں گے۔ تاکہ آنے والے دنوں میں مشترکہ اہداف کے لیے اپنے اپنے کردار کا ایک بار پھر جائزہ لیا جاسکے۔

واضح رہے امریکہ پہلے دن سے پوری طرح سےاسرائیل کو اس جنگ میں ہر ممکن مدد دے رہا ہے بلکہ جب سے اسرائیل اس جنگ میں داخل ہوا ہے امریکہ نے یوکرین کی جنگ کو نظر انداز کر کے اپنی تمام تر طاقت اور توجہ اسی جنگ میں جھونک دی ہے تاکہ اسرائیل اکیلے میں رسوا نہ ہو جائے۔

جنگ کے تیسرے اور اہم مرحلے میں جیک سلیوان اسرائیل پہنچ کر وزیر اعظم نیتن یاہو سے لے کر اسرائیلی جنگی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ دفاعی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ان کی اسرائیلی صدر اضحاک ہرزوگ کے ساتھ بھی ملاقات طے ہے۔

جیک سلیوان کے ملاقاتوں کے ایجنڈے میں جنگی جائزے اور حماس کے بارے میں اسرائیل و امریکہ کے مشترکہ اہداف کے علاوہ خطے کی تازہ صورت حال اور عالمی سطح پر رائے عاملہ کے علاوہ امریکی جوبائیڈن انتظامیہ کے لیے نئے چیلنجوں پر بھی اعتماد میں لیں گے۔ اس سلسلے میں، جنگی ٹائم ٹیبل، اہدافی ٹائم لائن اور جنگ سے نکلنے کے طریقوں کا معاملہ بھی زیر بحث آسکتا ہے۔

امریکہ جس کی مدد سے اسرائیل حماس غزہ کو تباہ کرنے میں کامیاب ہوا ہے اور اب تک نہ صرف 18000 فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے کہ 85 فیصد سے زیادہ فلسطینیوں کو بے گھر کر کے نقل مکانی پر بھی مجبور کر دیا گیا۔ لیکن اب امریکہ عالمی سطح پر اپنے تاثر کی ضرورت اور علاقے میں کسی نئی مصیبت میں پھنسنے سے بچنے کی خاطر جنگ کو ختم کرنے کی رائے سامنے لا رہا ہے۔

صدر جوبائیڈن نے اتوار کے اسی پس منظرمں غزہ پر بلاامتیاز بمباری کے طریقہ کو بدلنے کے لیے بنجمن نیتن یاہو پر زور دیا ہے۔ بلاشبہ اسرائیل کے مسلسل ایک ہی انداز میں ہلاکتیں کرنے سے عالمی رائے عامہ میں ناراضگی ابھری ہے۔ امریکی حکمت کار امریکی جنگی تجربے سے اسرائیل کو کچھ سیکھنے کا بھی مشورہ دیتے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں