ابو ظبی میں عوامی مقامات پر مفت انٹرنیٹ دینے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات نے اپنے دارالحکومت ابوظبی میں عوامی مقامات پر مفت انٹرنیٹ کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان امارات کے میونسپلٹیز اینڈ ٹرانسپورٹ کے محکمے ( ڈی ایم ٹی) کی طرف سے کیا گیا ہے۔ یہ سہولت تمام پبلک مقامات پر جن میں پارک، سمندر کنارے اور بسیں بھی شامل ہوں گی دستیاب ہوں گی۔

ابوظبی میڈیا آفس کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا یہ اقدام ابو ظبی کو سمارٹ سٹی بنانے کے لیے 'سمارٹ سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ' کے تحت شروع کیا جارہا ہے۔

اس منصوبے کے تحت جن مقامات کو بطور خاص 'وائی فائی' کی سہولیات شہریوں کو پیش کی جائیں گی ان کی جاری کردہ بیان میں نشان دہی بھی کر دی گئی ہے۔ 2019ء میں ابو ظبی نے اعلان کیا تھا کہ سرکاری بسوں میں انٹر نیٹ کی سہولت دی گئی ہے۔

ابوظبی کے پڑوس میں موجود دبئی میں مالز ، بسوں، میٹروز اور ائیر پورٹس وغیرہ میں انٹر نیٹ کی سہولت عوام کو مفت دی گئی ہے۔ رواں سال کے شروع میں شارجہ نے بھی اعلان کیا تھا کہ انٹر سٹی بسوں میں انٹر نیٹ اور 'وائی فائی' کی سہولتیں دی جائیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں