متحدہ عرب امارات: گھریلو ملازمین فراہم کرنے والی دو کمپنیوں کے لائسنس منسوخ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات نے گھروں میں کرنے والے ملازمین کی بھرتی کرنے والی دو کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔ ان کمپنیوں پر ملازمین کے حوالے سے بنائے گئے ضابطوں اور ملازمین کو دیے جانے والے حقوق کی پابندی نہ کرنے کا الزام تھا۔

امارات کی وزارت انسانی وسائل نے لائسنس منسوخی کا اعلان جمعہ کے روز کیا ہے۔ متاثرہ کمپنیوں میں 'امارات انٹر نیشنل سنٹر فار ڈومیسٹک ورکرز' اور 'الشمسی ڈومیسٹک ورکرز' سروسز شامل ہیں۔

اس فیصلے کا اعلان سوشل میڈیا آؤٹ لیٹ 'ایکس' پر بھی کر دیا گیا ہے۔ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہی ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے 'وام' کے مطابق ان دونوں کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا بھی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے۔

مقامی طور پر ملازمین فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے لازم ہے کہ اپنے کارکنوں کو بروقت ادائیگیاں کریں، ان کی مناسب رہائش وغیرہ سمیت دیگر حقوق کو پورا کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں