کرسمس، سال نو کی تقریبات؛ دبئی میں مسلسل ایک ماہ آتش بازی کا اہتمام کیا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

روشنی اور رنگ کی ایک ماہ طویل نمائش جمعہ سے دبئی کے طول و عرض میں آسمانوں کو روشن کرے گی اور شہر بھر میں چار ہفتوں تک آتش بازی کی نمائش ہو گی۔ ان تقریبات میںسالِ نو کے موقع پر شاندار آتش بازی اور ڈرون شو شامل ہیں۔

دبئی شاپنگ فیسٹیول (ڈی ایس ایف) کے حصے کے طور پر ڈی ایس ایف کی آتش بازی جمعہ کو شروع ہوں گی اور دبئی کے چار مشہور مقامات پر 14 جنوری 2024 تک جاری رہیں گی۔

دبئی فیسٹیول سٹی مال میں 15 سے 24 دسمبر تک ہر رات 9 بجے آسمان کو آتش بازی سے مزین کیا جائے گا۔

دبئی کے رہائشی 25 دسمبر سے 4 جنوری تک شہر کے تاریخی مرکز السیف میں رات 9 بجے تک نہایت متأثر کن آتش بازی کا تجربہ بھی کر سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں