سعودی عرب 2027 تک آئی ایم ایف کی فنانشل کمیٹی کا سربراہ رہے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

انٹرنیشنل ماینٹری فنڈ نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ سعوی عرب 2024 سے 2027 تک ادارے کی فنانشل کمیٹی کا سربراہ رہے گا۔ یہ اعلان سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے۔

آئی ایم ایف کی فنانشل کمیٹی کا کردار آئی ایم ایف کے بورڈ کو ایڈوائس کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم نوعیت کا ہے۔

یہ عالمی مالیاتی ادارے کی پالیسیوں، ورکنگ اور فیصلوں کی ایک طرح سے نگرانی کرتا ہے۔ خصوصاً ان معاملات میں جو ان دیکھے سمجھے جاتے ہوں اور آئی ایم ایف کے نظام کو خراب کر سکتے ہوں۔

سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدان نے سعودی عرب کو آئی ایم ایف کی فنانشل کمیٹی کی سربراہی دیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے اس فنانشل کمیٹی کے 24 ارکان ہیں، ان ارکان میں وزرائے خزانہ اور مرکزی بنکوں کے سربراہان بھی شامل ہیں۔

ایس پی اے کے مطابق یہ کمیٹی مالیاتی ادارے کو اس کی پالیسیوں اور ورکنگ پر ہدایات دیتی ہے، اسی طرح آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے طے شدہ ششماہی اجلاسوں کو ممکن بناتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں