فلسطین اسرائیل تنازع

بیت المقدس میں راکٹ حملوں کے بعد سائرن بج گئے، کئی راکٹ ناکام بنا دیے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بیت المقدس میں جمعہ کے روز بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کئی راکٹ حملے کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دو راکٹ پھٹتے دیکھے گئے، جبکہ تین راکٹ حملوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے بتایا گیا ہے 30 اکتوبر کے بعد یروشلم میں ا سطرح کے راکٹ حملوں کا پہلا واقعہ ہے۔ ان تازہ حملوں کے ساتھ ہی شہر میں سائرن بجنا شروع ہو گئے۔

دوسری جانب حماس کے عسکری شعبے 'القسام بریگیڈ' نے ایک بیان میں کہا ہے یروشلم پر راکٹ حملے کیے گئے ہیں تاکہ صہیونیوں کو فلسطینی شہریوں کے قتل عام اور ان پر حملوں کا جواب دیا جاسکے۔

ان حملوں کی اطلاع کے ساتھ ہی پیرا میڈیکل سٹاف سے وابستہ اہلکار حرکت میں آکر بیت شیمیش پہنچ گئے ، تاکہ متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد دے سکیں اور ریسکیو کر سکیں، لیکن میگن ڈیوڈ ایڈم ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے مطابق کسی زخمی کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

جبکہ اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے ' یروشلم کی طرف چھ راکٹ داغے گئے تھے ،ان میں سے تین کو راستے میں ہی روک کر ناکام بنا دیا گیا ہے۔ جبکہ باقی تین شہری علاقوں کی طرف نہیں آرہے تھے۔

واضح رہے بین الاقوامی برادری کی طرف سے بار بار کے مطالبوں کے باوجود اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز بھی غزہ میں اپنے حملے جاری رکھے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں