دودھ پیتے بچے کو اونٹنی نے اس کے والد کے سامنے لات رسید کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کھلی جگہ پر اونٹنی ایک دودھ پیتے بچے کو لات مار دیتی ہے۔ اس واقعے کے موقعے پر بچے کا والد بھی موجود ہوتا ہے۔ خیال رہےکہ بچہ جو دودھ پی رہا تھا وہ اسی اونٹنی کا تھا جو کچھ دیر پیشتر دویا گیا تھا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شہری نے اونٹنی کے دودھ سے بھرا ہوا ایک چھوٹا سا پیالہ پکڑا ہوا ہے، جب کے بچہ اس پیالے سے دودھ پی رہا ہے۔ اسی دوران اونٹنی نے بچے کو لات ماری تو اس کے والد نے اسے جلدی سے اونٹی سےدور کردیا۔

اس کلپ نے سوشل میڈیا پر رد عمل کو جنم دیا۔ ایکس پلیٹ فارم پر صارفین کا کہنا تھا کہ "انشاءاللہ، لڑکا محفوظ رہے گا۔

اونٹ اپنے چرواہے کو لات نہیں مارتا بلکہ اجنبی کو لات مارتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں