شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح امیر کویت مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویتی کابینہ نے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو ملک کا امیر مقرر کر دیا ہے۔

کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق کویتی کابینہ نے شیخ نواف الأحمد الجابر الصباح کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے 40 دن سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔

کابینہ نے کہا ہے کہ ’ملک کے تمام سرکاری ادارے تین دن تک بند رہیں گے‘۔ کابینہ کے مطابق ’شیخ نواف نے ملک اور قوم کے لیے جلیل القدر خدمات انجام دی ہیں‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں