متحدہ عرب امارات نے امیر کویت کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجبار الصباح کے انتقال پر متحدہ عرب امارات میں تین دن تک سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس دوران پورے امارات میں تمام سرکاری محکموں، سفارت خانوں اور عمارات پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

صدارتی عدالت کی طرف سے تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے ' ہم اللہ کی رضا اور تقدیر پر یقین رکھنے والے دلوں کے ساتھ امیر کویت کے انتقال پرسوگ کا اعلان کرتے ہیں۔ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجبار الصباح کا انتقال آج ہفتے کے روز ہوا ہے۔

امیر کویت کے انتقال پر سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی تعزیتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

86 سالہ کویتی امیر شیخ نواف الاحمد الجبار الصباح نے 2020 میں اپنے بھائی شیخ صباح الاحمد الجبار کے انتقال کے بعد کویت کی امارت سنبھالی تھی۔ وہ امیر کویت بننے سے پہلے ولی عہد تھے۔

کویت کے خبر رساں ادارے ' کونا ' کے مطابق امیر کویت کو علیل ہونے پر نومبر میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے انتقال کی خبر ہفتے کے روز سرکاری سے نشر کی گئی ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق ان کے انتقال کے بعد کویت کے ولی عہد شہزادہ شیخ مشعل الحمد الصباح کو نیا امیر کویت نامزد کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں