مصر میں ریزارٹ کے نزدیک مشکوک ڈرون مار گرایا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر کے فضائی دفاع کے شعبے نے ہفتے کے روز بحیرہ احمر کے جڑے علاقے میں ایک ریزارٹ کے نزدیک مشکوک ڈرون مار گرایا ہے۔ ڈرون مار گرانے کا یہ واقعہ دہاب نامی قصبے کے پاس پیش آیا جو صحرائے سینا کی ساحلی پٹی میں ہے۔

تاہم مصر کے دفاعی شعبے نے فوری طور پر اس ڈرون کی کوئی شناخت نہیں بتائی ہے کہ یہ کس طرف سے آیا تھا اور کس ملک کا بنا ہوا تھا۔

عینی شاہدوں کے مطابق دہاب سے بتایا ہے ایک ہدف بنائی ہوئی چیز پانیوں میں گرتی دیکھی گئی۔ جبکہ ایک اور چیز ہوا میں اڑتی دیکھی گئی جو قریبی پہاڑوں میں جا گری۔

واضح رہے اکتوبر کے اواخر میں ڈرونز کی وجہ سے بحیرہ احمر سے جڑے دو دوسرے قصبوں میں دھماکے ہوئے تھے۔ ان ڈرونز کے حوالے سے اسرائیل کا دعویٰ تھا کہ وہ ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے داغے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں