کھجور سے شیمپو، پرفیوم سمیت 60 مصنوعات تیار کرنے والے سعودی علی الیاسین سے ملیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں کھجور کے ایک سرمایہ کار اور کسان نے کھجور سے کاسمیٹک مصنوعات تیار کر کھجور کو سے پرفیوم اور شیمپو میں بدل دیا۔

کھجورکی دنیا میں تقریباً 30 سال کا تجربہ رکھنے والے ایک سرمایہ کار اور کسان علی الیاسین نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ "میں نے 1998ء میں کھجور کے درخت اگانے اور اس کے اجزاء سے مختلف اشیاء تیار کرنا شروع تیار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ "پھر 2015ء میں ہم نے کھجور کے پاؤڈر تیار کر کے کھجور کے درختوں کی دنیا میں مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کے منصوبے کا آغاز کیا۔ ہم نے کھجور کو خشک کیا اور ان کی نمی کو ہٹا کر ایک ایسا پاؤڈر بنایا جو سفید شکر کی جگہ لے سکے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ان کوششوں کے ضمن ہم آج تک 60 متبادل مصنوعات تیار کرنے میں کامیاب رہے ہیں، جن میں کھجور کے کیپسول، گولیاں، لیکن پرفیوم کا خیال ہماری جدید ترین پروڈکٹ ہے‘‘۔

الیاسین نے نشاندہی کی کہ کھجور کے عطر کا خیال "کھجوروں کی خصوصیات اور ان کے مشتقات" سے متاثر ہونے کے بعد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے بہترین خام سے خوشبو دار تیل شامل کرنے کے علاوہ کھجور سے نکالے گئے بہترین قدرتی عناصر کا استعمال کیا جس سے پرفیوم تیار کیا گیا۔ کھجور کے عطر کی قیمتی 200 سے 300 سعودی ریال کے درمیان ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں