کویت کے نو منتخب امیر اپنے بھائی شیخ نواف کی تدفین پر غم میں آبدیدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت کے مرحوم امیر الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو ایک سادہ تقریب میں کل ہفتے کے روز 86 برس کی عمر میں انتقال کر جانے کے بعد انہیں آج اتوار کو صلبیخات قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

"آنسو چھلک پڑے "

سوشل میڈیا پر کویت کے نئے امیر الشیخ مشعل الاحمد کی ویڈیو کلپس اور تصاویر گردش کر رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں انہیں اپنے بھائی مرحوم امیر کویت الشیخ نواف الاحمد کی تدفین کی تقریب میں آبدہ ہوگئے۔

الشیخ مشعل نے اتوارکی صبح الصدیق کے علاقے میں واقع بلال بن رباح مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اپنے بھائی کی تدفین میں شرکت کی۔

الشیخ مشعل الاحمد کویت کے نئے امیر مقرر

کل ہفتے کو کویتی کابینہ نے کویتی ولی عہد کو ملک کے امیر الشیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو ان کے بھائی الشیخ نواف کے بعد ان کی جگہ امیر کویت مقرر کیا گیا تھا۔

قابل ذکرہے کہ الشیخ مشعل نے 8 اکتوبر 2020 کو کویت میں ولی عہد کا عہدہ سنبھالا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں