حماس اور اسرائیل کے درمیان پولینڈ میں قیدیوں کے تبادلے پر بالواسطہ مذاکرات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

’سی آئی اے‘ کے ڈائریکٹربل برنز پیر کو کہا ہے کہ پولینڈ کے دارالحکومت ’وارسا‘ میں قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اوراسرائیلی موساد کے سربراہ سے ملاقات کریں گے تاکہ غزہ میں حماس کے زیر حراست اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے ممکنہ نئی ڈیل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

Axios ویب سائٹ کے مطابق یہ ملاقات وارسا میں قطری وزیر اعظم اور موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا کی ایک اور یورپی دارالحکومت میں ملاقات کے تین دن بعد ہوگی، جس میں قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ممکنہ نئی ڈیل کی شرائط پر اتفاق کرنا اس بار زیادہ مشکل ہوگا۔

حالیہ دنوں میں حماس کے کئی عہدیداروں نے عوامی طور پر کہا ہے کہ وہ یرغمالیوں کے نئے معاہدے پرمذاکرات صرف غزہ میں فوجی کارروائی روکنے کے بعد ہی شروع کریں گے۔

برنز نے گذشتہ ڈیل میں ثالثی میں کلیدی کردار ادا کیا جس کی وجہ سے گذشتہ ماہ 100 سے زائد قیدیوں کو رہا کیا گیا جن میں کئی امریکی بھی شامل تھے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی نئے معاہدے تک پہنچنے کے لیے برنز کی مذاکرات میں مسلسل شرکت انتہائی اہم ہے۔

مشکل مذاکرات

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا نے جمعے کی شام یورپ میں قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی سے ملاقات کی، جس میں اسرائیل کی جانب سے اشارہ ملنے کے بعد قیدیوں کی رہائی کے لیے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا۔

اگرچہ یہ بات چیت تحقیقی تھی لیکن اسرائیل کے اندرونی ذرائع نے تصدیق کی کہ بات چیت سے پتہ چلتا ہے کہ مذاکرات پیچیدہ اور مشکل ہوں گے۔ سابقہ مذاکرات کے برعکس اس میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

تین اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکت

اسرائیل کا یہ اقدام غزہ میں الشجاعیہ محلے کے واقعے کے بعد سامنے آیا جس کے دوران اسرائیلی فوج نے غلطی سے 3 زیر حراست افراد کو ہلاک کر دیا۔ اس واقعے نے اسرائیل میں شدید غم و غصے کو جنم دیا اور شدید ردعمل سامنے آیا۔ اب بھی اس کا ردعمل جاری ہے۔

ادھر حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اسرائیلی فوج پر الزام عائد کیا کہ اس نے تینوں قیدیوں کو جان بوجھ کر ہلاک کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں