غرب اردن: پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں چار فلسطینی شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے کے علاقے میں قائم پناہ گزین کیمپ پر پیر کے روز حملہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کی تین سو سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

پیر کے روز شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 17 سالہ محمد سمیر ملحم، اس کا چوبیس سالہ بھائی حکمت اور 20 سالہ یزان خطیب کو اسرائیلی فوج نے طوباس سے متصل پناہ گزین کیمپ الفارعہ میں سر کا نشانہ لے کر گولی ماری۔ جبکہ چوتھے فلسطینی شہید راشد حبیب کو سینے میں گولی ماری۔

وزارت صحت کے مطابق مغربی کنارے میں سات اکتوبر سے اب تک 301 فلسطینی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے فوری طور اس واقعے کے بارے میں تبصرہ نہیں کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں