جبالیا پناہ گزین کیمپ پر بمباری کم از کم 13 فلسطینی شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی جنگی طیاروں نے منگل کے روز غزہ کے جبالیہ کیمپ پر بمباری کرکے کم از کم 13 فلسطینیوں کو شہید اور 75 کو زخمی کر دیا ہے۔ یہ اطلاع فلسطینی وزرت صحت کے ترجمان نے دی ہے۔

شمالی غزہ میں یہ جبالیا پناہ گزین کیمپ مسلسل اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن رہا ہے۔ تاہم منگل کے روز کی گئی اس پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے بارے میں ابھی تک اسرائیلی فوج یا ا سکے ترجمان نے کچھ نہیں بولا ہے۔

جبالیا غزہ میں موجود آٹھ پناہ گزین کیمپوں میں سے ایک بڑا کیمپ ہے۔ اس میں 116000 رجسٹرڈ مہاجرین رہائش پذیر ہیں۔
ان کی اکثریت اس وقت خوراک اور پانی سے محروم ہو چکی ہے اوراوپر سے آئے روز بمباری کی جارہی ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں