فلسطین اسرائیل تنازع

'ہم نے اسرائیل اور اسرائیلی فوج بنائی،ہمیں رہائی چاہیے'یرغمالی بوڑھوں کی اپیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ جس نے غزہ میں اب بھی ایک سو زائد اسرائیلیوں کو قید کر رکھا ہے۔ ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کچھ بوڑھے اسرائیلی اپنی اور اپنے ساتھیوں کی رہائی کی اپیل کر رہے ہیں۔

اس ایک منٹ کی ویڈیو میں ایک 79 سالہ بوڑھا اسرائیلی ھائیم بیری ہے۔ یہ دو دوسرے قیدیوں کے درمیان بیٹھا ہوا ہے۔ اس کے دوسرے دونوں ساتھی بھی اس کے ہم عمر ہیں۔ ھائیم بیرے کیمرے کے سامنے کہہ رہا ہے 'ہم سخت مشکل میں ہیں اور بیمار ہیں۔ '

ھائیم بیری نے مزید کہا 'میرے ساتھ باقی بوڑھوں کا بھی یہی حال ہے۔ ہم سب بہت مشکلات میں زندگی گذار رہے ہیں۔ ہمارا اس نسل سے تعلق ہے جس نے اسرائیل بنایا تھا ، ہم نے اسرائیلی فوج بھی بنائی تھی، لیکن ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ ہمیں کیوں اس حال میں چھوڑ دیا گیا ہے اور ہماری رہائی کے لیے کوشش نہیں کی جاتی۔'

بوڑھا اسرائیلی کیمرے کے سامنے اپنی اسرائیلی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہہ رہا ہے' آپ کو ہمیں یہاں سے رہا کرانا ہوگا۔ خواہ اس کی کچھ بھی قیمت دینا پڑے۔ ہم یہاں اسرائیلی فوج کی بمباری میں نہیں مرنا چاہتے، رہا ہو کر گھر جانا چاہتے ہیں۔ ہمیں کسی بھی شرط پر رہا کراؤ، ہمیں یہاں بوڑھا ہو کر نہ رہنے دو۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں