سعودی عرب میں ویزہ سروسز کو ایک متحد پلیٹ فارم میں یکجا کرنے کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کل منگل کو سعودی عرب نے مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کے حاصل کرنے کے لیے ویزا درخواست کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے "سعودی ویزا" کے نام سے ایک متحد ویزا پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے۔

ایگزیکٹو امور کے معاون وزیر خارجہ عبدالہادی المنصوری نے ڈیجیٹل گورنمنٹ فورم کے دوران کہا کہ یہ پلیٹ فارم 30 سے زائد ایجنسیوں، وزارتوں اور نجی شعبے سے منسلک ہے۔ تاکہ حج و عمرہ اور مملکت میں سیاحت سمیت مختلف قسم کے ویزوں کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنایا جا سکے۔

المنصوری نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم 50 سے زیادہ سرکاری ایجنسیوں اور نجی شعبے کی کمپنیوں کو سرکاری ویزے کے ذریعے بااختیار بنانے میں اپنا حصہ ڈالے گا اور وزیٹر کے تجربے کو بہتر بنانے کے مقصد سے ویزا جاری کرنے کے اہم ترین طریقہ کار کو خودکار بنائے گا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ ایک سمارٹ سرچ انجن ہے جو وزیٹر کو دستیاب ویزوں کو آسانی اور سہولت فراہم کرے گا اور تمام قسم کے ویزوں کی ضروریات اور ان کے لیے درخواست دینے کے طریقہ کار کے بارے میں جان کاری فراہم کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں