فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ میں امداد کے داخلے کے حوالے سے اسرائیل کے اقدامات ناکافی ہیں: اقوام متحدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی ٹور وینس لینڈ نے کل منگل کے روز کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں مزید انسانی امداد کی اجازت دینے کے لیے کیے گئے حالیہ "محدود اقدامات" "مثبت ہیں لیکن جنگ زدہ فلسطینیوں کی ضروریات کے لیے ناکافی ہیں۔

وینس لینڈ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ "غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی فراہمی کو اب بھی ایسے چیلنجز کا سامنا ہے جو اکثر ناقابل تسخیر ہیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اسرائیل کے محدود اقدامات، خاص طور پر زیادہ ایندھن، خوراک، اور کھانا پکانے والی گیس کے داخلے کی اجازت دینا، انسانی امداد کے داخلے کے لیے کارم ابو سالم کراسنگ کو کھولنا، مثبت ہیں، لیکن یہ سب ناکافی اقدامات ہیں۔

وینس لینڈ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں عام شہریوں، خواتین اور بچوں کو پہنچنے والی مشکلات اور مصیبتیں ناقابل تصور ہیں۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان لڑائی میں خواتین اور بچوں کی ہلاکت کی مذمت کی۔

غزہ میں شہید ہونے والوں کی لاشیں
غزہ میں شہید ہونے والوں کی لاشیں

انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ کے موجودہ حالات کسی بھی انسانی امدادی کارروائیوں کو ناممکن بنا رہے ہیں"۔

مغربی کنارے کی صورت حال کے بارے میں وینس لینڈ نے کہا کہ مغربی کنارے کا علاقہ ایک بحران کا شکار ہے اور وہاں "آبادکاری کی سرگرمیوں اور آباد کاروں کے تشدد کی وجہ سے دباؤ بڑھ رہا ہے"۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مغربی کنارے میں فلسطینی حکام بحران کا شکار ہیں۔ لوگوں کی معاشی مشکلات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

وینس لینڈ نے مغربی کنارے میں جھڑپوں کی حالیہ شدت کے بارے میں بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غرب اردن میں حالیہ فوجی کارروائیوں میں بے پیمانے پر شہریوں کی ہلاکتیں اور گرفتاریاں تشویش کا باعث ہیں۔

اقوام متحدہ کے اہلکار نے مغربی کنارے اور یروشلم میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع پربھی اپنی "تشویش" کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "ایک آزاد فلسطینی ریاست کی بقا اور مستقبل کے لیے یہودی آباد کاری کی سرگرمیاں ایک بڑا خطرہ ہے"۔

خیال رہےکہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے سات اکتوبر سے جاری جنگ میں بڑے پیمانے پر اموات ہوئی ہیں۔اسرائیل نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ کرنے کے بعد پانی، خوراک، ایندھن اور دیگر بنیادی ضروریات کےسامان کی ترسیل بند کر رکھی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں