فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ میں جنگ جاری رہے اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کر لیں، یہ منظور نہیں: حماس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کے ہوتے ہوئے قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں معاہدے کے لیے مذاکرات کرنے کے امکان کو بھی مسترد کر دیا ہے، تاہم حماس نے واضح کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کو طے کرنے کو تیار ہے۔

یہ بات فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئیر رہنما نے منگل کے روز اپنے بیان میں کہی ہے۔ حماس رہنما باسم نعیم کا کہنا تھا ' ہمارا موقف بڑا مضبوط اور واضح ہے کہ ہم دو ٹوک انداز میں ایسے کسی بات چیت کو بھی مسترد کرتے ہیں جو غزہ میں ہم فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی اسرائیلی جنگ جاری رکھتے ہوئے قیدیوں کے تبادلے کے لیے ہو۔ '

باسم نعیم نے مزید کہا ' البتہ ہم اس کے لیے تیار ہیں اور کھلے دل کےساتھ تیار ہیں کہ ہمارے لوگوں کے خلاف جاری اس جارحیت کوختم کرنے کے لیے جو بھی آغاز ہو وہ غزہ میں فلسطینیوں کو ریلیف ملنے کے لیے ہو۔ '

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں