جنوبی لبنان: اسرائیلی بمباری سے خاتون ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان کے ایک گاؤں میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک بوڑھی خاتون جاں بحق ہوگئی ہے۔ لبنانی میڈیا نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے خاتون کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

لبنانی خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ مارون الراس قصبے پر صبح کے وقت ہونے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور اس کا شوہر زخمی ہوگیا ہے۔

ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ نے کہا تھا کہ شہریوں پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کا جواب دیا جائے گا۔ لبنان کے سرحد سے جڑے دیہات کے نزدیک اس طرح کے واقعات پچھلے کئی ہفتوں سے معمول بن چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے نے مزید کہا کہ سات اکتوبر سے اب تک تین لبنانی صحافیوں سمیت 140 لوگ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں عام 19 لبنانی شہری شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں