خیراتی ادارے کی رقم میں خرد برد کرنے پر 4 شہری گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پبلک پراسیکیوشن نے غیر منافع بخش خیراتی ادارے سے عطیات کی رقم میں خرد برد کے الزام میں 4 شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے امانت میں منصب کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے عطیات کی رقم میں ناجائز طور پر تصرف کیا ہے‘۔

’تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ افراد نے خیراتی ادارے میں کام کرنے والے بعض افراد کی غیر قانونی طور پر مالی اعانت کی ہے‘۔
’علاوہ ازیں 10 لاکھ ریال کے قریب رقم میں غیر قانونی طور پر تصرف کیا ہے‘۔

پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کو قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے گا‘۔

پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ غیر منافع بخش خیراتی اداروں کے حوالے سے قانون واضح ہے جس کے اثاثوں میں غیر قانونی تصرف یا اس سے ذاتی فائدہ حاصل کرناجرم ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں