اسرائیلی فوجی کی غزہ کے ملبے پر تمسخر اڑانے کی نئی ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے غزہ کی پٹی کو ملبے کا ڈھیر بنانے کے بعد ستم رسیدہ فلسطینیوں کا تمسخر اڑنا کوئی نئی بات نہیں۔ آئے روز ایسا کوئی نا کوئی واقعہ سوشل میڈیا پر وائل ہوتا ہے۔

ایسا ہی ایک تمسخر آمیز اور اشتعال انگیز واقعہ ایک اسرائیلی فوجی کا سامنا آیا ہے جس میں اسے غزہ میں ملبے پرکھڑے ہو کر اس کا مذاق اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ایک نئی ویڈیو میں کئی ہفتے قبل غزہ کی پٹی میں گھسنے والے فوجیوں میں سے ایک مسمار کیے گئے مکانات میں سے ایک پر دستک دیتا ہوا نظر آیا، جس کا صرف دروازہ ہی کھڑا رہ گیا تھا۔

سپاہی دروازے پر دستک دینے لگ اور طنزا پوچھنے لگا کہ کیا وہاں کوئی ہے جب کہ اس کے ساتھی کے کیمرے نےاس واقعے کو ریکارڈ کیا۔

اس ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر غم وغصے کی لہر دوڑا دی۔ صارفین نے اس پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیر انسانی قرار دیا۔

اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے غزہ کے رہائشیوں کے گھروں کی تلاشی لینے کے کئی مناظرسامنے آ چکے ہیں۔ حال ہی میں ایک فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی کھلونوں کی دکان میں گھسا ہوا ہے اور اس نے وہاں نہ صرف نسل پرستانہ نعرے بازی کی بلکہ دکان میں توڑپھوڑ بھی کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں