امریکی رپورٹ میں غزہ کے الشفاء ہسپتال حماس کی سرنگ کے اسرائیلی دعوے پر شک کا اظہار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کو حماس کی جانب سے ملٹری کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کرنے کے ثبوت فراہم کیے جانے کے بعد ایک امریکی اخبار کی تیار کردہ رپورٹ نے ان شواہد کی صداقت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

’واشنگٹن پوسٹ‘ کی طرف سے تیار کی گئی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ یہ ثبوت اس درجے کے نہیں کہ انہیں ہسپتال کو حماس کا کنٹرول سینٹر کے طور پر استعمال کرنے پر یقین کیا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق اوپن سورس ڈیٹا، سیٹلائٹ امیجز اور مواد کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ ہسپتال میں حماسس کا کمانڈ سینٹر دکھائی نہیں دیتا۔

قانونی اور انسانی امور میں مہارت رکھنے والے ماہرین نے اخبارکو بتایا کہ الشفاء ہسپتال میں جو کچھ ہوا وہ اس بارے میں اہم سوالات اٹھاتا ہے کہ کیا ہسپتال کے خلاف فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں عام شہریوں کو پہنچنے والا نقصان اسرائیلی فوج کی طرف سے لگائے گئے خطرے کے متناسب تھا؟

اسرائیلی فوجی الشفاء ہسپتال کے نیچے کھلنے والی سرنگ میں داخل ہورپا ہے- اے ایف پی
اسرائیلی فوجی الشفاء ہسپتال کے نیچے کھلنے والی سرنگ میں داخل ہورپا ہے- اے ایف پی

'کوئی براہ راست ثبوت نہیں'

رپورٹ میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ اس بات کا کوئی براہ راست ثبوت نہیں ہے کہ اسرائیلی فوج کی دریافت کردہ سرنگیں حماس کی جانب سے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسا نہیں لگتا کہ فوج کے ترجمان ڈینیل ہاگری کی طرف سے شناخت کی گئی پانچ عمارتوں میں سے کوئی بھی سرنگ نیٹ ورک سے منسلک ہے۔ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ سرنگوں تک ہسپتال کے اندر سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔"

جندي داخل نفق قال الجيش الإسرائيلي أنه تحت مستشفى الشفاء في غزة - فرانس برس
جندي داخل نفق قال الجيش الإسرائيلي أنه تحت مستشفى الشفاء في غزة - فرانس برس

تحقیقات میں یہ بھی اشارہ کیا گیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اسرائیلی الزامات کی حمایت کرتے ہوئے انٹیلی جنس کے جائزوں کو مسترد کر دیا تھا۔ حماس ہسپتال کی عمارتوں کو کنٹرول مراکز کے طور پر استعمال کر رہی ہے مگر ہسپتال کے اندر قیدیوں کی حراست کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں وضاحت کی گئی کہ انٹیلی جنس کے ان جائزوں کے باوجود ان کے ساتھ کوئی ایسی معلومات یا شواہد نہیں تھے جن کی بنیاد پر کہا جا سکے کہ حماس نے الشفاء ہسپتال کو کمانڈ سینٹر بنا رکھا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں