غزہ کی پٹی میں 40 اسرائیلی فوجی زخمی، آٹھ کی حالت تشویشناک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی لڑائی میں اس کے 40 فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک ہے۔

عبرانی اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق فوج نے بتایا ہے کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد 1929 ہو گئی ہے۔

غزہ میں 27 اکتوبر سے زمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی اعلان کردہ تعداد 137 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق سات اکتوبر کو حماس کے ایک غیر معمولی حملے کے جواب میں اسرائیل نے تباہ کن بمباری شروع کی اور غزہ پر مکمل محاصرہ نافذ کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے غزہ کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں تقریباً 20,000 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ممکنہ طور پر ہزاروں لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ اس جنگ کے باعث غزہ کی تقریبا تمام 23 لاکھ کی آبادی بے گھر ہو گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں