فلسطین اسرائیل تنازع

اسرائیلی بمباری کے باعث قیدیوں کی حفاظت پر مامور گروپ سے حماس کا رابطہ منقطع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے ہفتے کو جاری ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث اس کا پانچ قیدیوں کے رکھوالی کرنے والے اپنے گروپ سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ ان کے خیال میں اسرائیلی حملے میں ان قیدیوں کی اموات ہو گئی ہے۔

ان قیدیوں میں وہ تین یرغمالی بھی شامل ہیں جن کی ویڈیو گذشتہ دنوں وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی رہائی کی اپیل کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

تین اسرائیلی قیدی
تین اسرائیلی قیدی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے باوجود جمعے کی رات بھی غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہے اور مصر میں ہونے والے مذاکرات میں ممکنہ پیش رفت کی امیدیں دم توڑ گئیں جن کا مقصد اسرائیل اور حماس کو ایک نئی جنگ بندی پر راضی کرنا تھا۔

اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں واقع البریج کے رہائشیوں کو فوری طور پر جنوب کی جانب منتقل ہونے کا حکم دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں