اسرائیل نے ایک اور فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنانی سرحد سے متصل تعینات اس کا مزید ایک فوجی ہلاک اور ایک زخمی پو گیا ہے۔ اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر سات اکتوبر کے بعد سے مسلسل اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیلی فوجی کی تازہ ہلاکت کا واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فوجی اپنی ' آپریشنل ' سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ واقعہ شتولہ کے علاقے میں شمالی اسرائیل میں رونما ہوا ہے۔

دوسری طرف حزب اللہ نے بھی اپنے دو جنگجووں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے کہ جمعہ کے روز اس کے مزید دو جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ حزب اللہ نے اسرائیلی سرحد کے پار کئی حملوں کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے ' لبنان کی طرف سے داغے گئے کئی راکٹوں کی وجہ سے منارا کے علاقے میں کئی بار سائرن بجایا گیا۔ تاہم اسرائیلی توپ خانے نے راکٹ داغنے والے مقامات پر گولہ باری کر کے راکٹ داغنے کی کوششیں ناکام بنا دیں۔

اس سے قبل جمعہ کے روز اسرائیلی جنگی طیاروں نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری بھی کی ہے۔ اپنے پڑوسی ملکوں پر بمباری اسرائیلی جنگی طیاروں کا معمول ہے۔

ایرانی حمایت یافتہ لبنانی ملیشیا غزہ میں اسرائل کے خلاف لڑنے والے فلسطینی مزاحمتی گروپ کی مدد کے لیے لبنانی سرحد کے پار سے اسرائیلی فوجیوں کو ٹارگیٹ کر رہی ہے۔ اب تک حزب اللہ نے اسرائیل کے آٹھ فوجی اور چار سویلینز ہلاک کیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں