دل دہلا دینے والا منظر: غزہ کے بچے حرارت کے لیے پتے جلانے پر مجبور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ کی پٹی میں جیسےجیسے جنگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے، شہریوں کی مشکلات اور مصائب میں اتنا تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

غزہ میں جنگ سے تباہ حال شہریوں کی مشکلات کے کچھ مناظر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہے ہیں۔ ان مناظرمیں ایک ایسی ویڈیو شامل ہے جس میں غزہ کے بچوں کو آگ جلانے کے لیے شدید سردی میں پتے جلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو غزہ کی پٹی پر کئی ہفتوں سے جاری اسرائیلی محاصرے کے دوران سامنے آئی ہے۔ یہ ایک ایسی جنگ ہے جس سے انسان، حیوان، شجر حجر کوئی چیز محفوظ نہیں رہی ہے۔

غزہ میں اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی’اونروا‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے خبردار کیا ہے کہ ایجنسی کے اداروں میں ایندھن جلد ختم ہو جائے گا۔ اس کے پاس موجود ایندھن کا ذخیرہ تین دن میں ختم ہونے والا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایندھن کے بغیر پانی نہیں ہوگا، ہسپتال اور بیکریاں نہیں ہوں گی، امداد ان لوگوں تک نہیں پہنچ پائے گی جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

دریں اثنا، حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ جامع ناکہ بندی کی وجہ سے پٹی کی 2.3 ملین آبادی خوراک، پانی، طبی سامان اور ایندھن سے محروم ہو گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں