سلامتی کونسل کی قرارداد فلسطینیوں کی ضروریات کے تقاضے پورے نہیں کرتی: حماس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ قرارداد کو غزہ کے جنگ زدہ عوام کی ضروریات اور تقاضوں کے لیے ناکافی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

حماس نے کہا کہ ایسی لولی لنگڑی قرارداد کا فلسطینی قوم کو کوئی فائدہ نہیں۔ فلسطینی اس وقت غزہ میں بدترین انسانی المیے سے گذر رہے ہیں۔

فلسطینی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس وقت فوری جنگ روکنے کی ضرورت ہے۔ حماس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ امریکی اور اسرائیلی دباؤ میں آئے بغیر غزہ کے عوام کی خاطر ٹھوس اقدامات کرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں